قومی کرکٹر شاداب خان کی ہمشکل خاتون کی تصویر وائرل

قومی کرکٹر شاداب خان کی ہمشکل خاتون کی تصویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز شاداب خان کی ہمشکل خاتون سامنے آ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹر شاداب خان کی ہم شکل خاتون تلاش کر لی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر خاتون صارف نے اسٹیڈیم سے لی گئی ایک خاتون کی ہنستی ہوئی تصویر کو شاداب خان کی ہنستی ہوئی تصویر کے ساتھ شیئر کی اور صارفین کے لیے ایک سوال چھوڑ دیا کہ میں اسے کیسے دیکھوں ؟

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خاتون اور شاداب خان میں خاصی مماثلت ہے۔ تصویر میں دونوں کی آنکھیں اور ہنسنے کا انداز  ایک دوسرے سے خاصا ملتا جلتا ہے۔


متعلقہ خبریں