فنڈز کی کمی، ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ بند کر دیے گئے


لاہور: ایشین گیمز کی تیاری کے لیے ریسلنگ، کراٹے اور جوجٹسو کے کیمپ ناکافی فنڈز کی وجہ سے بند کردیے گئے ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی ) کی جانب سے کیمپ بند کرنے سے کامن ویلتھ  گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ سمیت دیگر کھلاڑی بھی متاثرہوئے ہیں۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ بند کرنا افسوسناک ہے، ہمیں بتایا گیا ہے کہ جلد کیمپ دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

ایشین گیمز رواں سال 18 اگست سے دو ستمبر تک  انڈونیشیا میں ہوں گے اور تاریخ میں پہلی بار دو شہر جکارتہ اور پالمبانگ بیک وقت گیمز کی میزبانی کریں گے۔ جکارتہ میں 1962 کے بعد پہلی مرتبہ ایشین گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں