کابل: زیر نظر تصویر میں دکھائی دینے والے شخص عام آدمی نہیں ہیں بلکہ افغانستان کے چیف جسٹس شیخ عبدالحکیم حقانی ہیں۔
عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی المیے کو روکا جاسکتا ہے، آرمی چیف
ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف افغانستان شیخ عبدالحکیم حقانی کی تصویر اس وقت لی گئی ہے جب وہ اپنا سفر مکمل کرکے رکشے سے اترنے لگے ہیں۔
افغان اردو کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام اور تصویر میں کہا گیا ہے کہ جب چیف جسٹس سفر کر رہے تھے اور پھر رکشے سے اتر رہے تھے تو اس وقت نہ ٹریفک روکی گئی، نہ پروٹوکول کا شور شرابہ ہوا اور نہ ہی کسی کو معمولی سی بھی تکلیف پہنچی۔
طالبان کے زیر نگرانی پہلی پولیو مہم
چیف جسٹس آف افغانستان شیخ عبدالحکیم حقانی رکشے سے اترتے ہوئے
کوئی پروٹوکول نہ تھا، سڑک بند ہوئی نہ کسی کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑاـ وقت کے چیف جسٹس نے رکشے میں اپنا سفر مکمل کیا اور اپنے سٹاپ پر اتر گئے pic.twitter.com/VSSOKuQRuF— افغان اردو (@AfghanUrdu) November 10, 2021
افغانستان کی ہرممکن مدد کرتے رہیں گے، عالمی برادری بھی ذمہ داری ادا کرے، عمران خان
افغان ویب سائٹ کے مطابق انتہائی سادگی سے اپنا سفر مکمل کر کے منزل مقصود پہ اترنے والے چیف جسٹس آف افغانستان شیخ عبدالحکیم حقانی کی ویڈیو کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے اور لوگ اس عمل کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
