28 ہزار سے زائد افراد کے جنس تبدیل کرانے کا انکشاف


وزرات داخلہ نے ملک میں جنس تبدیل کرانے والے افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے جنس تبدیلی سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی ہیں جس کے مطابق 3 سال کے دوران ملک میں 28 ہزار 723 افراد نے طبی بنیاد پر جنس تبدیل کرائی ہے۔

جنس کی تبدیلی کیلئے لڑکی کا عدالت سے رجوع

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 16 ہزار 523 افراد مرد سے عورت جب کہ 12 ہزار 154 افراد نے عورت سے مرد میں جنس تبدیل کرائی ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ مرد سے ٹرانسجینڈر میں 9، ٹرانسجینڈر سے مرد میں 21 افراد جب کہ 9 افراد ٹرانسجینڈر سے عورت میں تبدیل ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں