پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر کردیا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر کیا جارہا ہے،انہیں امید ہے کہ اپوزیشن اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے موقف اپنایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ متفقہ انتخابات اصلاحات کی جائیں اور اس سلسلہ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کواپوزیشن سے رابطے کرنے کا کہا گیا ہے۔
پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے موْ خر کیا جا رہا ہے۔ ہمیں امید ہے اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے، تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 10, 2021
اپوزیشن سنجیدگی سے غور کرے گی تو پاکستان کے مستقبل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے وگرنہ اصلاحات سے پیچھے ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب کر رکھا تھا۔