اپوزیشن کا مہنگائی، انتخابی اصلاحات اور نیب آرڈیننس کیخلاف احتجاج کرنیکا اعلان

اپوزیشن کا مہنگائی، انتخابی اصلاحات اور نیب آرڈیننس کیخلاف احتجاج کرنیکا اعلان

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نیب آرڈی ننس میں باربار ترامیم لا کر خود کو اور اپنے لوگوں کو این آر او دینا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کا راستہ روکیں گے۔

موجودہ حکومت تحریک لوٹ مار بن چکی ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے مسئلے پر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی (ف) کے مولانا اسعد محمود سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی موجود تھے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنے وزرا اور مشیران کو این آر او دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سازش کو روکنے کے لیے تمام قانونی و سیاسی ذرائع استعمال کریں گے۔

ہائے مہنگائی: شہباز شریف کے بلاول ، فضل الرحمان سمیت کئی سیاستدانوں سے ٹیلی فونک رابطے

انہوں نے کہا کہ ہم درپیش تمام مسائل، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی زیادتیوں کے خلاف پارلیمان میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں مہنگائی، انتخابی اصلاحات اور نیب آرڈی ننس کے خلاف احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ خواہ کوئی بھی مسئلہ ہو وزیراعظم کبھی آئے ہی نہیں ہیں، ان کا کردار انتہائی قابل مذمت ہے۔

فضل الرحمان کے بھائی کو ڈی سی بنانے کے لیے پی ڈی ایم بنی تھی، جمیل سومرو

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے مسائل پر تمام اپوزیشن اکٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اعتماد رکھیں، ہم ان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔


متعلقہ خبریں