قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری


قومی اسمبلی اور سینٹ ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں عسکری حکام قومی سلامتی کے امور اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، اسعد محمود، طارق بشیر چیمہ، اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی، خالد حسین مگسی، غوث بخش خان مہر، وزیرداخلہ شیخ رشید، امیر حیدراعظم خان، وزیر دفاع پرویز خٹک، اعجاز احمد شاہ، علی امین خان گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز اور دیگر وزرا بھی شریک ہیں۔

بابر عوان اورمعید یوسف کو بھی اجلاس میں مدعوکیا گیا ہے۔ صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ممبران خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں میڈیا کے داخلہ پر ایک بار پھر پابندی عائد ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا اور میڈیا کے نمائندوں کو گیٹ نمبر سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں