کیا عوام اب بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی والا پاکستان چاہتی ہے ؟ مریم نواز

کیا عوام اب بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی والا پاکستان چاہتی ہے ؟ مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کیا عوام اب بھی غربت،بے روزگاری اور فاقہ کشی والا پاکستان چاہتی ہے ؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں اور آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے پوچھیں کیا اب بھی غربت، بےروزگاری اور فاقہ کشی والا پاکستان چاہتےہیں ؟ کیا عوام 2017 والا پاکستان چاہتے ہیں یا اب کا نیا پاکستان ؟

یہ بھی پڑھیں: حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے، وزیراعظم

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور مسلم لیگ ن عوام کی ترجمانی اور تکالیف کا مداوا کرنا چاہتی ہیں جبکہ پی ڈی ایم اور ن لیگ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا اور آواز بنناچاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے خیال میں ہمارا سب سے مؤثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے ؟


متعلقہ خبریں