اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم اس لیے بنی تھی کہ مولانا فضل الرحمان کا بھائی ڈی سی بنے۔
مولانا فضل الرحمان کے بھائی بھی نیب کے شکنجے میں
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں اپنے بھائی کو ڈپٹی کمشنر کرایا تھا لیکن جب عدالت نے ان کے بھائی کو ہٹایا تو ناراض ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے 15 سال پرانے ٹھیکوں کے بل کلیئر کرانے کا کہا گیا۔
جمیل سومرو نے استفسار کیا کہ کیا یہ سیاست ہے؟ اور اس کو سیاست کا نام دیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کہہ رہے تھے کہ بلاول بھٹو نے انہیں سینیٹر بنانے کی آفر کی ہے حالانکہ ان کی حیثیت ایک یونین کونسل سطح کی ہے۔
بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے کہا کہ راشد سومرو کے والد سینیٹر بنے تو سب سے پہلے بلاول ہاوس حاضری دینے آئے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب ساری زندگی زرداری صاحب کی گاڑیوں میں گھومتے رہے۔
پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اختلافات کی وجہ سامنے آگئی
پی پی رہنما جمیل نے استفسار کیا کہ کیا مولانا صاحب! حساب دیں گے کہ انہوں نے اب تک کتنی گاڑیاں خراب کیں؟ ان کا کہنا تھا کہ مولانا ایک گاڑی خراب کرتے تو دوسری مانگتے اور لاڑکانہ پہنچنے پر نوڈیرو کے ڈرائیورز ان کے ساتھ ہوتے تھے۔