اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف عوامی نہیں، سازشی آدمی ہیں۔
وزیراعظم اہم فیصلوں پر کل قوم کو اعتماد میں لیں گے، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں، وہ عوامی مہم پر کیوں نکل گئے؟ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ جلد واپس آجائیں گے بلکہ ڈی جی خان کا جلسہ دیکھ کر لگ رہا تھا کہ میاں شہباز شریف رات کو ہی واپس آجائیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد صدرکو چیئرمین نیب ہٹانے کا اختیاردیا گیا، صدر مملکت کا اختیار جوڈیشل اختیار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب اختیارات کوفریم ورک میں لانے کی ضرورت ہے۔
مہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، فواد چودھری
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ نیب اور الیکٹورل ریفارمز پر ہمارے ساتھ بیٹھے، اپنی تجاویز اور آرا دے۔
بلاول مہنگائی پر مراد علی شاہ کے خلاف جلوس نکالا کریں، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تمام پرائیوٹ سیکٹرز کو بھی اپنے کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔