ہو سکتا ہے ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرلیں، شاداب خان

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہاہے کہ جو بھی ٹیم ٹاس جیت رہی ہے پہلے باولنگ کر رہی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر لیں.

شاداب خان نے نمیبیا کے خلاف میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہماری ٹیم بہترین کھیل پیش کررہی ہے۔ نمیبیا کیخلاف بھی اچھا  کھیلیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں کنڈیشن دبئی سے مختلف ہوں گی۔ ابوظہبی میں ہمارے باولرز کو سوئنگ ملے گا۔ابوظہبی میں کچھ وکٹوں پر سپن بھی ہوتا ہے۔افغانستان کے ابوظہبی میں ہونیوالے میچ میں بھی بال  سپن ہوئی۔

انہوں نے  کہا جو بھی ٹیم ٹاس جیت رہی ہے پہلے باولنگ کررہی ہے۔ہوسکتا ہے ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرلیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے ابتدائی میچز میں ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالنے والی ٹیم نے آسانی سے ہدف حاصل کر کے جیت اپنے نام کی ہے۔

ابتدائی 17 میں سے 13 میچز میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ بہترین رہا صرف 4 میچز میں ایسا ہوا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی۔

افغانستان نے اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور دونوں ہی مرتبہ بڑے مارجن سے کامیاب ہوئی۔ ویسٹ انڈیز نے بھی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو زیر کیا۔ گزشتہ روز انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی۔

تاہم پاکستان نے اپنے تینوں میچوں میں پہلے فیلڈنگ کی اور آسانی سے اپنا ہدف مکمل کر کے فتح اپنے نام کی ہے۔


متعلقہ خبریں