کوئٹہ میں دھماکہ، 12 افراد زخمی


کوئٹہ: خاران میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکے کے نتیجے میں  12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خاران پولیس کے مطابق  دھماکا چیف چوک کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔  دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک گاڑی اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں موبائل سروس بند

بلوچستان کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے خاران میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

 


متعلقہ خبریں