مسلم لیگ ن کےرہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے اور انہیں ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نئےآرڈیننس کےتحت صدرمملکت کسی وقت بھی چیئرمین نیب کونکال سکتےہیں۔ حکومت جتنی بھی چوری کرلےاسےمعافی ہے۔یہ صرف ایک آرڈیننس کی مارہیں۔ روز اول سے کہا کہ نیب آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر چیئرمین نیب کو ہٹا سکے گا،زرداری، شہباز، مریم کو ریلیف نہیں ملے گا
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آرڈیننس 10منٹ میں بنا کر سامنے لے آتے ہیں۔ قانون سے نہ کھیلا جائے ، حکومت کے لیے مشکل پیدا ہو جائےگی۔کہہ دیں نیب آرڈیننس صرف مسلم لیگ ن کے لیے ہے۔عوام کوبتائیں ن لیگ نےکیاکرپشن کی ہے۔
انہوں نے ٹی ایل پی سے کیے گئے معاہدے کو عوام کے سامنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ایک جماعت کوکالعدم قرار دیا پھر پیر پکڑ کر معافیاں مانگی گئیں ،کالعدم جماعت سے کیاگیا معاہدہ کیسے ہوا عوام کے سامنے کیوں نہیں آیا؟
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے آرڈیننس لانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔ ہرطرف مسائل ہی مسائل ہیں ، حکومت کیا کررہی ہے؟حکومت کی کرپشن عوام کےگھروں تک پہنچ گئی۔ 120روپےکلوچینی میں سے 70 عمران خان اوروزراکی جیب میں جارہےہیں۔ براڈشیٹ میں کس نےکس کوپیسےدیئے،کوئی نہیں جانتا۔ نیب پراسیکیوٹراورملازمین کٹہرےمیں ہوں گے۔