بھارت کو افغانستان کے ہاتھوں بھی شکست ہو گی، شعیب اختر کی پیش گوئی

شعیب اختر کی ادھوری خواہش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت کو افغانستان کے ہاتھوں بھی شکست ہو گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان ٹاس جیت گیا تو بھارت کو شکست ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنی یوٹیوب ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ اگر بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تو یہ ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا۔

کیا پی ٹی وی والوں کا دماغ گھوم گیا ہے ؟ شعیب اختر

شعیب اختر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں بھارت سیمی فائنل میں آئے اور پاکستان کا بھارت سے پھر مقابلہ ہو۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ اگر نیوزی لینڈ سے شکست ہوتی ہے تو بھارت کو افغانستان بھی ہرا دے گا۔


متعلقہ خبریں