تاجروں کا وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان


ملک بھر کے تاجروں نے 30 نومبر کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کے قانون کو ختم کیا جائے ورنہ ملک بھر کے تاجر 30 نومبر کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگنے دیں گے یہ ایک پیچیدہ قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر اتنا پڑھا لکھا نہیں کہ اتنی پیچیدہ اور ٹیکنیکل زبان سمجھ سکے، ایف بی آر کو دیئے گئے پولیس کے اختیارات واپس لئے جائیں۔

اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف سے جان چھڑا کر آزاد تجارت کرنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں کرپشن ختم کئے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔


متعلقہ خبریں