ہربھجن سنگھ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے۔
پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی میچ ہارنے پر بھارتی شائقین کرکٹ اور بھارتی میڈیا اپنی کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں کو زبردست تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایسے میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ تنقید سے تنگ آ کر بول پڑے۔
انہوں نے اپنی ٹیم کی حمایت میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ سخت رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔
Let’s not be harsh on our players.yes we know them for better cricket.Sabse jyada players ko hurt hota hai after such results.but well done to @BLACKCAPS NZ for winning th match.they were fantastic in all departments @BCCI @T20WorldCup @ICC @StarSportsIndia
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 31, 2021
ان کا کہنا ہے ہماری کرکٹ ٹیم اپنے اچھے کھیل کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے لیکن شکست پر ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنا انصاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکست کے بعد سب سے زیادہ تکلیف کھلاڑیوں کو ہی ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی تعریف بھی کی اور کہا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہر فیلڈ میں زبردست پرفارمنس دی۔