پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے،شوکت ترین


مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف )سےمعاملات طے پاگئےہیں،رواں ہفتے آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہوجائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سےمتعلق قانون کیلئےترامیم کی ضرورت ہے۔ لیکن آئینی ترمیم کیلئےہمارےپاس دوتہائی اکثریت نہیں ہے۔

انہوں نے نیشنل بینک پر سائبرحملے سے متعلق کہا ہے کہ ایف بی آراورنیشنل بینک کےبعدمزیدسائبرحملوں کاخدشہ ہے ۔ دشمن ہمارےپڑوس میں بیٹھاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی صورت تاخیر نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی خبریں درست نہیں، وزارت خزانہ

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا میں سپلائی چین متاثر ہونے پر دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی۔ مہنگائی اس وقت عالمی مسئلہ ہے اور دنیا میں قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں۔ پاکستان نے مشکل صورتحال میں بھی مختلف شعبوں کوبحال رکھا۔ سنگل ونڈومعاشی اصلاحات میں بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئےعلاقائی تجارت تیزکرنےمیں مدد ملےگی۔  سرمایہ کار ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لیے کاروبارمیں آسانی پیداکررہےہیں۔


متعلقہ خبریں