لندن: بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ریفرنڈم کا آغاز ہو گیا ہے۔
مودی کی واشنگٹن آمد پر سکھ مظاہرین کا احتجاج
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خالصتان کے قیام کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
The Sikhs For Justice have released a map of their vision of what Khalistan – a free Sikh homeland in India – would entail.
The group are holding a non-binding referendum to gauge support for Khalistan which begins next week (Oct 31st) in London, at the Queen Elizabeth Centre. pic.twitter.com/DmPUHESBfh
— SikhPressAssociation (@SikhPA) October 22, 2021
بھارتی حکومت کے شدید دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی ہے۔ ریفرنڈم کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوا ہے۔
ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سپریم کورٹ کے عقب میں موجود سرکاری عمارت کوئین ایلزبتھ 2 میں ہو رہی ہے، ووٹنگ کے موقع پر عمارت پر خالصتان کے جھنڈے بھی لہرا دیے گئے ہیں۔
لندن: بھارت کیخلاف کشمیریوں اور سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کے مظاہرے
اس ضمن میں سکھ رہنماؤں کا کہنا ہےکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبدار کمیشن کر رہا ہے جب کہ سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفرنڈم سے روکنے کے لیے مجھ پر جعلی مقدمات بنوائے ہیں۔
سکھ کمیونٹی ہندوتوا نظریے کو چیلنج کرنے کیلئے کھڑی ہے،امرجیت سنگھ
ذرائع ابلاغ کے مطابق سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں کا دعویٰ ہے کہ ریفرنڈم میں 50 ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔