کالعدم جماعت کا احتجاج: وزیراعظم کی زیر صدارت علماء کرام کا اجلاس

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کالعدم جماعت کے احتجاج کے معاملے پر علما ئے کرام کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس میں علمائے کرام کو اعتماد میں لیا اور کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کی۔

مزید یہ کہ وزیر اعظم عمران خان مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام کا نکتہ نظربھی معلوم کیا اور انہیں رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی کے بارے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں بریفنگ دینے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیراطلاعات فواد چودھری سمیت دیگر موجود تھے۔


متعلقہ خبریں