اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ دینےو الے کون ہوتے ہیں کہ یہ بڑے اور ہم چھوٹے مسلمان ہیں؟
قربانی دینے کو تیار ہیں، ضرورت پڑی تو کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں: فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فوادچودھری نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ اس طرح تو ہر شخص اپنے عقیدے کی گواہی دیتا پھرے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی سوا کروڑ ووٹ لے کر آئی ہے جب کہ ان کے پا س زیادہ سے زیادہ لوگ ایک لاکھ ہوں گے۔
علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر بات تعداد کی ہے تو پھر ہم ان سے بڑے مسلمان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کلمہ گو لوگ بھی اپنے عقیدے کی گواہی دیتے پھر رہے ہیں۔