علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری

علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے علمائے کرام سے استفسار کیا ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ جو پولیس والے شہید ہوئے ہیں ان کا خون کس کے سر پر ہے؟

قربانی دینے کو تیار ہیں، ضرورت پڑی تو کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اب تک 11 پولیس والے شہید ہو چکے ہیں جب کہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں شہدا کے خون کا حسب چکتا کرنا ہے۔

حکومت کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، شیخ رشید

فواد چودھری نے کہا کہ مذاکرات ہورہے ہیں لیکن پہلا نکتہ یہ ہے کہ آپ واپس جائیں، باقی باتیں بعد میں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا ایجنڈا ملک کے اندر فساد ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جو پولیس والے شہید ہوئے ہیں ان کا خون کس کے سر ہے؟

 


متعلقہ خبریں