شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی آج جیل سے رہائی متوقع ہے، آریان خان کے وکیل کے مطابق آج شام تک ہائی کورٹ کے احکامت موصول ہوجائیں گے۔
وکیل نے امید ظاہر کی کہ آریان خان شام تک جیل سے باہر آجائیں گے۔ گذشتہ روز ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں قید آریان خان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔
رہائی کے بعد شاہ رخ خان کی وکلا گروپ کے ساتھ مسکراتی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔
بالی ووڈ اداکار کے بیٹے 23 سالہ آریان خان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبر کو مسترد کی گئی تھی، جس کے بعد ان کے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور
واضح رہے کہ شاہ رخ کے بیٹے کو 2 اکتوبر کو انسداد منشیات فورس (این سی بی) نے کروز شپ سے منشیات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں متعدد اقسام کی منشیات برآمد کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش کی گئیں دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ آریان خان کے منشیات سپلائرز اور منشیات فروشوں سے مستحکم تعلقات تھے۔