کراچی: سونے کی قیمت میں آج پھر مزید بڑی کمی ہو گئی۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 43 روپے کی کمی سامنے آئی ہے اور 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار 438 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اچانک 7 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔