مہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اعتراف کیا ہے کہ مہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا اور عالمی معیشت کو دھچکہ لگا۔

کالعدم ٹی ایل پی مذہبی جماعت نہیں، عسکریت پسند گروپ ہے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات پی ٹی وی یونین کی تقریب حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ 42 فیصد ہماری بجلی باہر سے منگوائے ہوئے تیل پر بنتی ہے، اب ہمیں گیس بھی باہر سے منگوانا پڑتی ہے۔

مہنگائی سے تنگ عوام کی تکلیف سے آگاہ ہیں، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک کل 23 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اور10 ارب ڈالرز گزشتہ سال قرضے کی مد میں ادا کیے جب کہ رواں سال  12 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں ادا کرنے ہیں۔

فواد چودھری نے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک بھی تعیناتی ایسی نہیں کی جو میرٹ سے ہٹ کر ہو، ادارے جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے، جب ادارے اوپر جائیں گے تو ادارے کے لوگ بھی خوشحال ہوں گے۔

حکومت چوری چھپا رہی ہےتو مہنگائی کو کون دیکھے گا، شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ سابقہ ادوارمیں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے اور مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت بڑھی۔


متعلقہ خبریں