وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے وارنٹ گرفتاری جاری


سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہبازگل کیخلاف دعویٰ دائرکررکھا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے آج دعوے پر سماعت کی۔

وارنٹ گرفتاری شہبازگل کی کیس میں عدم پیشی کی وجہ سے جاری کیے گئے۔

سیشن کورٹ لاہور نے معاون خصوصی کو یکم نومبرکوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے حکم دیا کہ شہبازگل 30 ہزارروپےکے ضمانتی مچلکےجمع کرائیں۔

شہباز گل کیخلاف درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں