ہما عابدین نے امریکی سینیٹر پر زیادتی کا الزام عائد کردیا

ہما عابدین نے امریکی سینیٹر پر زیادتی کا الزام عائد کردیا

واشنگٹن: امریکہ کی سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی قریبی ساتھی ہما عابدین نے انکشاف کیا ہے کہ 2000 میں ایک امریکی سینیٹر نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام، گورنر نیویارک مستعفی

ہما عابدین نے یہ الزام اپنی آپ بیتی میں عائد کیا ہے جو اے لائف آف مینی ورڈز کے عنوان سے آئندہ ہفتے شائع ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے زیادتی کا نشانہ بنانے والے امریکی سینیٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

مؤقر امریکی اخبار ڈیلی بیسٹ کے مطابق ہما عابدین نے کہا ہے کہ 2000 میں امریکی سینیٹر نے ان کی رضا مندی کے بغیر ان سے جسمانی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی اور اس ضمن میں انہوں نے کافی پیشرفت بھی کی تھی۔

اے لائف آف مینی ورڈز میں ہما عابدین کی جانب سے درج کیے جانے والے واقعات کے اقتباسات جو منظر عام پر آئے ہیں، اس میں درج ہے کہ مذکورہ سینیٹر سمیت دیگر سینیٹرز کے ہمراہ ایک ڈنر کے بعد انہیں کافی کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے قبول کی اور سینیٹر کے اپارٹمنٹ میں گئیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ کافی کے بعد سینیٹر نے اچانک زبردستی کی تو انہوں نے پوری قوت سے اسے دھکا دیا جس پر وہ حیران رہ گئے کیونکہ وہ مجھے پڑھنے میں غلطی کرچکے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر نے بعد میں اپنی پیشرفت پر معافی بھی مانگی تھی۔

جمائما گولڈ اسمتھ کو 2 سال تک کس نے ہراساں کیا؟

ہما عابدین پاکستانی والدہ اور بھارتی والد کی صاحبزادی ہیں۔ وہ امریکی مسلمان ہیں اور اوبامہ انتظامیہ میں مشیر بھی رہ چکی ہیں۔

ان کے والد سید زین العابدین بھارتی مصنف ہیں جب کہ والدہ صالحہ محمود عابدین پاکستانی ہیں جو مختلف اخبارات و جرائد کے لیے کالم و تبصرے لکھتی رہی ہیں۔

ہما عابدین نے اپنے خاوند کے اسکینڈلز سامنے آنے پر 2016 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ وہ امریکی ریاست مشی گن میں پیدا ہوئی تھیں لیکن دو سال کی عمر میں والدین کے ہمراہ جدہ سعودی عرب چلی گئی تھیں جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

خیبر پختونخوا: سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

امریکہ واپس آنے کے بعد ہما عابدین نے مختلف تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جس کے بعد اپنی پہلی ملازمت انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کی تھی۔


متعلقہ خبریں