کروڑوں روپے کیلئے موت کا ڈرامہ رچانے والا شخص گرفتار

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت میں کروڑوں روپے کی رقم ہتھیانے کے لیے موت کا ڈرامہ رچانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں میں پربھاکر نامی شخص نے اپنی موت کا ڈرامہ کیا۔ پربھاکر گزشتہ 20 سال سے امریکہ میں مقیم تھا اور رواں سال ہی وہ امریکہ سے بھارت منتقل ہوا۔

پربھاکر نے اپنی 87 کروڑ روپے سے زائد کی انشورنس کروا رکھی تھی اور اسے حاصل کرنے کے لیے اس نے اپنی موت کا ڈرامہ کیا۔

پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی کے سرکاری اسپتال میں ایک شخص کی سانپ کے کاٹنے سے موت واقع ہو گئی ہے اور دو افراد نے اس لاش کی شناخت پربھاکر کے نام سے کی۔ جن میں سے ایک شخص مقتول کا بھانجہ تھا۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں پربھاکر کی موت کی وجہ سانپ کے کاٹنے سے پھیلنے والا زہر بتائی گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش بھانجے کے حوالے سے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی سے تنگ شخص نے جیل جانے کی درخواست دے دی

انشورنس کمپنی نے جب پربھاکر کی موت کی تحقیق کے لیے اپنا نمائندہ گاؤں بھیجا جو پولیس کو ساتھ لے کر پربھاکر کے گھر پہنچا تو پڑوسیوں نے پربھاکر کی موت سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

تحقیقات میں پربھاکر کی جعلسازی سامنے آئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ لاش اسی گاؤں کے رہنے والے ایک اور 50 سالہ شخص کی تھی جسے پربھاکر کی لاش ظاہر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں