پشاور جی ٹی روڈ بند، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے، وفاقی کابینہ


وفاقی کابینہ نے پشاور جی ٹی روڈ کو بند کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں کالعدم تنظیم سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اب تک کی صورتحال  سے آگاہ کیا۔

کابینہ اراکین نے اتفاق کیا ہے کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔

پشاور جی ٹی روڈ کو بند کرنے  اورمظاہرین کو روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا  بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان  نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی تین ارب ڈالر کی مالی معاونت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستان کی کارکردگی  پر بھی بات چیت ہوئی۔ کابینہ اراکین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔


متعلقہ خبریں