افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان قومی ترانہ سن کر آبدیدہ


افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدنبی   افغانستان کا قومی ترانہ سن کر آبدیدہ ہوگئے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ترانہ سن کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

معمول کی مطابق میچ سے قبل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا قومی  ترانہ بجایا گیا۔ افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی کی آنکھیں ترانہ سن کر چھلک پڑیں۔ ان کی آنسو صاف کر نے کی ویڈیو سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگئی۔


کپتان  محمد نبی  کے اس چھوٹے ویڈیو کلپ  کو سوشل میڈیا صارفین  نے کئی بار شیئر کیا۔ کسی نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا تو کسی نے ان ڈھارس بندھائی۔


سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے اس مشکل وقت میں افغانستان کی عوام کے لیے ان کی کرکٹ ٹیم ان چہروں پر خوشی لانے کا ذریعہ ہے۔


واضح رہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

افغانستان کی اسپن جوڑی مجیب الرحمان اور راشد خان نے تباہ کن بولنگ کی، مجیب نے پانچ جب کہ راشد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسکاٹ لینڈ کے 6 کھلاڑی بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر مونسے نے 25 اور گریوز نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔


متعلقہ خبریں