وزیراعظم اور چینی صدر کا رابطہ،اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق


 وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم اور چینی صدر نے  دونوں دوست ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان  نے سی پیک منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کی تعریف کی اور سی پیک میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کا جلد آغاز پاکستان جیو اکنامکس وژن کی تکمیل کرے گا۔

وزیراعظم اورچینی صدر نے دوطرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم آفس نےا پنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  نے چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں :سی پیک کراچی آرہا ہے، وفاقی وزیر کا اعلان

وزیراعظم عمر ان خان کی کورونا سے نمٹنے کے لیے چین کے اقدامات کی تعریف کی اور ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی جانب سے انسداد کورونا امداد  کو بھی سراہا۔

پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد  پیش کی، وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر کو کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات پر بھی مبارکباد  دی۔

 


متعلقہ خبریں