ڈالر 174روپے 50پیسے کا ہو گیا 

Dollar price

 پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے  کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر 174روپے 50پیسے کا ہو گیا ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق،انٹر بینک میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی قیمت174روپے10پیسے ہوگئی

اسے سے قبل 22 اکتوبر کو ڈالر کی قیمت 174 روپے سے تجاوز کر کے 174 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔ جو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تھی۔ آج روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ  افغانستان کی صورتحال اور عالمی مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباو کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ:500 ڈالرز سے زائد کی خریداری ناممکن

دوسری جانب چند روز قبل زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے بعد سے 500 ڈالرز سے زائد کی خریداری ناممکن ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ دنوں 22 اکتوبر سے ڈالرز کی خرید و فروخت کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دی تھی۔


متعلقہ خبریں