بھارت کے خلاف پہلا میچ تھا، کچھ مختلف نہیں لگا، محمد رضوان


پاکستان کے اوپنربلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلا اور انہیں کچھ مختلف نہیں لگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد شاہین آفریدی کے ہمراہ نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے محمد  رضوان نے کہا کہ شاہین آفریدی کےاسپیل نےمیچ بدل دیا،بھارت کے ساتھ میچ کھیل کر کچھ مختلف نہیں لگا۔

بھارت کے خلاف تباہ کن باولنگ کرنے اورمین آف دی میچ  شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش یہی ہےکہ پاکستان ٹیم کو آگے لیکر جائیں۔

تمام پاکستانیوں کومبارکباد دیتا ہوں، انہیں آج کی جیت سے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں