پاکستان سیمی فائنل کھیلے گا، ایئن چیپل


سابق آسٹریلوی کپتان کو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا یقین ہے، ایئن چیپل نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کے سیمی فاینل کھیلنے کیلئے فیورٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم انتہائی غیر متوقع کھیل پیش کرتی ہے، اور وہ متحدہ عرب امارات میں پچھلی دہائی سے ہوم گراونڈ کی طرح کھیل رہی ہیں، جس کا انہیں فائدہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کاسب سےبڑامقابلہ، پاک بھارت ٹاکرا آج

ان کا کہنا ہے کہ گروپ 2 میں سب سے زیادہ ممکنہ سیمی فائنلسٹ ہندوستان اور پاکستان ہیں ، ان کے لیے سب سے بڑا خطرہ نیوزی لینڈ ہے۔  گروپ 1 جس میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ہیں۔ اس کی پیش گوئی کرنا زیادہ مشکل ہے۔

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 میں دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ بابراعظم پاکستان کےکپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حتمی پلینگ الیون کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں