انشا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت ٹاکرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق قریبی رفقا سے کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے بھارت کیخلاف کامیاب ہوگی۔ دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے نام بتائے۔

قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حتمی پلینگ الیون کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑ نے پر سرفراز کو کھلائیں گے۔

خیال رہے کہ روائتی حریفوں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7  بجے شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں