ملک میں کورونا سے بچاو کی ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں لگا دی گئیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الحمد للہ آج ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوزکرگئی ہے۔ کل 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے ویکسین لگوائی ۔
الحمد للہ آج ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے. یہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے اور 3 کروڑ نے ایک ڈوز لگوائی ہے. انتہائی ضروری ہے کے جو لوگ ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 23, 2021
ان کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد آبادی کی مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ 3 کروڑ افرادایک ڈوز لگواچکےہیں۔ انتہائی ضروری ہےایک ڈوز لگوا نے والے دوسری ڈوزبھی لگوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
اس حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی 10 کروڑ ویکسین لگادی گئیں ہیں۔
Pakistan administers its 100 millionth Covid vaccine dose!
I want to thank everyone who has made it possible from the public to vaccination staff to health and administrative staff and leadership across the provinces.
But we have more to vaccinate. Let’s reach our 2021 targets
— Faisal Sultan (@fslsltn) October 23, 2021
ان کا کہنا ہے کہ 10کروڑویکسین لگانےمیں جس نےبھی کرداراداکیااس کاشکرگزارہوں۔ ہمیں ابھی اور بھی لوگوں کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے ۔ویکسین لگانے سے متعلق 2021 کے ہدف کو پورا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک میں 12 سال سےزائد عمر کے تمام افراد کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔