نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی براہ راست پریس کانفرنس کے دوران 5.8 شدت کا زلزلہ آگیا تاہم جسینڈا آرڈن مطمئن رہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جسینڈا آرڈن کی پریس کانفرنس کے دوران اچانک زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اس دوران صحافی بھی ڈر گئے تاہم وزیراعظم مطمئن رہیں۔ جیسنڈ آرڈن کورونا وبا کی صورت حال سے آگاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے انتخابی وعدے پورے کردیے
نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزے کی شدت 5.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز وسطی شمالی جزیرے میں تومارونی سے 21.75 میل دوری پر تھا۔
“Sorry, a slight distraction.”
New Zealand Prime Minister Jacinda Ardern keeps calm and carries on as magnitude 5.9 earthquake rattles press conference. https://t.co/EAhrTX6S2u pic.twitter.com/EnpnY89Oqr
— ABC News (@ABC) October 22, 2021
وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے کچھ لمحے رکنے کے بعد مسکراتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس کا دوبارہ آغاز کیا اور صحافی سے اپنا سوال دہرانے کی درخواست کی۔
خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے براہ راست میڈیا پروگرام میں زلزلہ آیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:سیریز منسوخ: وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ
اس سے قبل اپنی حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں دیئے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران بھی ایسا ہوا تھا اور اس وقت بھی جسینڈا آرڈن بالکل مطمئن رہیں تھیں۔