فلم کا سین حقیقت میں تبدیل ہو گیا، امریکا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار سے گولی چل گئی جس سے عملے کی خاتون رکن ہلاک اور فل ڈائریکٹر زخمی ہو گیا۔
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں شوٹنگ کے دوران 68 سالہ ایلیک بالڈون ایکشن سین عکس بند کروا رہے تھے، جس میں پروپ گن کا استعمال کیا جانا تھا۔
اداکار نے جیسے ہی گن کا استعمال کیا، فلم کی 42 سالہ خاتون رکن ہلاک ہو گئیں جبکہ ہدایت کار زخمی ہو گئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
نیو میکسیکو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسی قسم کی پروپ گن ہی شوٹنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیا اس نقلی گن میں گولی تھی یا گن پاودڑ موجود تھا جس سے حادثہ پیش آیا۔
سانحے کے بعد پولیس ایلیک بالڈون کو تفتیش کے لیے لے گئے جہاں انہیں آنسووں میں افسردہ حالت میں دیکھا گیا۔
A distraught Alec Baldwin, after being questioned in the shooting death of a crew member during filming of a new movie in NM. Baldwin is alleged to have fired the “prop” gun. No charges have been filed. Photo courtesy: Santa Fe New Mexican. @cbs46 pic.twitter.com/qZRwz6jEwi
— Rick Folbaum (@RickFolbaum) October 22, 2021