قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول اور وکٹ کیپر رشبھ پنت خطرناک قرار دے دیا ۔
ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بڑے میچ پر دونوں ٹیموں پر پریشر ہو گا۔ سب جانتے ہیں بھارت ٹی ٹوئنٹی کی مضبوط ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بابر اور رضوان کی صورت میں بہترین اوپنگ بلے باز موجود ہیں ۔ پاک بھارت ٹاکرے میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہو گا ۔ پاکستان ٹیم متحد ہے، تمام کھلاڑی محنت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کو منتقل کرنا اعزاز ہے۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر بے حد خوشی ہے۔ تمام کھلاڑی ورلڈ کپ کے پہلے میج سے جیت کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاور پلے کا اچھا استعمال کیا جائے۔ ہمارے پاس کافی مضبوط بیٹنگ اٹیک ہے، بڑے اسکور کا تعاقب ہونا یہاں مشکل ہے، ابوظہبی اور دبئی میں ایوریج سکور ایک سو ستر ہےجبکہ شارجہ میں ایک سو پچاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے وارم اپ میچ میں بہت اچھے اور کیے، شاہین آفریدی باولنگ یونٹ میں اور بابر اعظم بیٹنگ میں ہماری سٹرینتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پر کپتان اور بیٹنگ کی دوہری زمہ داری ہے، انہیں ہر کوئی ٹارگٹ کریگا، مجھے لگتا ہے بابر اعظم دباو میں اچھا کھیلے گا۔
میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہپاور ہٹنگ ٹی ٹوئنٹی میں بہت ضروری ہے، حسن علی چھٹے ساتویں نمبر پر آکر اچھی ہٹنگ کرتے ہیں اور دوسری ٹیم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواہش تو یہی ہے کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ جتواں، میں پاکستان ٹیم میں سکون اور خود اعتمادی لانا چاہتا ہوں، ورلڈکپ میں کھلاڑیوں پر بہت دباو ہوتا ہے،چاہتا ہوں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں اور انڈر پریشر نہ آئیں۔