عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز۔ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی ہے۔
اس دوران سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو پاکستان اورترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ سیریز پرمنصوبہ بندی مکمل ہے، جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم کو پاکستان اور ترکی کے مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے، شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا اور روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہوں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صلاح الدین ایوبی تاریخی کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے، صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان فاتح فلسطین صلاح الدین ایوبی پر مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ ترکی اور پاکستان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ طور پر ٹی وی سیریز بنائیں گے۔
Kutlu bir cuma akşamında mutlu bir haber! Akli Film ve Ansari Shah Film arasında “Sultan Selahaddin Eyyübi” dizi projesi için anlaşma imzalandı. Türkiye ve Pakistan işbirliği ile hazırlanacak uluslararası proje ülkemize ve sanat dünyamıza hayırlı olsun. #SelahaddinEyyübi pic.twitter.com/3MVOlDjVE4
— Emre KONUK (@emrekonukk) August 20, 2021
ترکی اور پاکستانی اداکاروں پر مشتمل اس نئی سیریز کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی جس کے تین سیزن ہوں گے۔
واضح رہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی، ایوبی سلطنت کے بانی تھے اور وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین حکمرانوں میں سے ایک تھے۔
صلاح الدین ایوبی نے 1187 میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس کو آزاد کروایا تھا۔