ہنگو: دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید


ہنگو  کے علاقےتھل میں دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے  مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے  ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک سپاہی شہید

پاک فوج  نے فوری اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے  دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج  کے سپاہی وقاص نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔علاقے میں  دہشتگردوں کے صفایا کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں