وسیم اکرم کا مولا جٹ انداز سب کو بھا گیا

فوٹو: فائل


 سابق کرکٹر وسیم اکرم کا مولاجٹ انداز سب کو بھا گیا۔ وسیم اکرم اورفخر عالم کی ویڈیو سوشل میڈیا  پر وائرل ہو گئی۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اکثر نت نئے انداز میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔

اس بار انہوں نے فلمی کردار اور ولن مولاجٹ کا انداز اپناتے ہوئے  ایک ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام  پر شیئر کی ہے۔ جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں وسیم اکرم کے ساتھ  مشہور کمپیئر اور اینکرفخر عالم بھی نظر آرہے  ہیں۔  وسیم اکرم مشہور فلمی کردار اور ولن مولاجٹ کے انداز میں مشہور ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)


فخر عالم بھی وسیم اکرم کے ڈائیلاگ پر ڈرنے کی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ انسٹاگرام  پر ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ پوسٹ میں لکھا ہے “نوا آیاں اے سوہنیا”۔۔۔

وسیم اکرم اور فخر عالم کی اس مزاحیہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین اور  ان کے مداحوں  کی  جانب سے خوب پسند کیا جا رہاہے۔

یاد رہے کی وسیم اکرم اس سے  پہلے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کافی سرگرم نظر آتے ہیں کبھی وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ یاد گار لمحے شیئر کرتے ہیں ا ورکبھی کرکٹ سے متعلق اہم اور دلچسپ  پوسٹس کرتے ہیں۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم  پاکستان کے سیاحتی مقامات اور ساحل سمندر کی صفائی  کے لیے بھی  آگاہی پھیلاتے بھی نظرآتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں