ہالی وڈ پاکستانی سپر ہیرو کی پاکستانی شیروانی


خلائی مخلوق پہنچ رہی ہے دنیا سے ہر بری قوت کا خاتمہ کرنے، مارولز کی فلم ‘ایٹرنلز’  کے سب سپر ہیروز فلم کی ریلیز سے پہلے فلم کی پریمئیر پر جلوہ گر ہوئے۔

پاکستان کے کمیل نانجیانی جو سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں نے بھی الگ انداز میں فلم کے پریمئیر میں شرکت کی۔ آسکر کیلئے نامزد پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل نانجیانی  فلم ’ایٹرنلز‘ کے پریمئیر میں پاکستانی ڈیزائنر عمر سعید کی شیروانی زیب تن کی۔

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہونے والے کمیل ایٹرنل میں سپر ہیرو کا کردار میں نظر آئیں گے۔ وہ امریکا میں کئی سیریز اور فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کمیل نانجیانی کے ساتھ  ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ انجلینا جولی بھی ہیں جنہوں نے پریمئیر پر اپنے 5 بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔

ریڈ کارپٹ پر بلیک گاون میں سلمی ہائیک نے سپر اسٹارز کی طرح انٹری دی اور سب کی توجہ حاصل کر لی۔ جبکہ رچرڈ میڈن نے بھی بلیک سوٹ میں ایونٹ میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق سپر ہیروز کی اس فلم کو بنانے میں 200 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں