جشن میلاد النبیﷺ، ابرار الحق نے نعت پیش کر دی


 ملک بھر میں  آقائے دو جہاں،نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکی ولادت باسعادت کا جشن مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

جشنِ میلاد النبیؐ کے خصوصی دن کی مناسبت سے پی ٹی آئی کے  رہنما اور گلوکار ابرار الحق نے اپنی نعت جاری کی ہے۔ ابرار الحق نے اپنی نعت ’ہو ادھر بھی نظرِ کرم یا رسول اللّٰہﷺ‘ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی۔


ابرار الحق نے لکھا کہ یہ ان کی طرف سے رسول اللّٰہﷺ کے حضور چھوٹا سے تحفہ ہے، نعت میں ان کے ہمراہ پیر معاذ عبدالغفور اور رضوان سلطانی بھی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں