لاہور: رمضان المبارک کے دوران تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز میں ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی، خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہوگا کیونکہ رمضان المبارک کے اختتام تک موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرچکی ہوگی۔
انہوں نے درخواست کی کہ ریلوے انتظامیہ حکومت جانے کے بعد بھی عیدالفطر تک اس پیکج کو جاری رکھے۔
چیف ایگزیکیٹو آفیسر ( سی ای او ) ریلوے عبدالحمید رازی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے ہیں تو ریلوے کم کردیتی ہے، پاکستان ریلوے پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد مواقع پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کرچکا ہے۔