آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ آرمی چیف کو داخلی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ادارے کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، آرمی چیف

اس سے قبل آرمی چیف نے وزیر اعظم کے ہمراہ این سی او سی کا دورہ کیا تھا اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی حفاظت اور فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے این سی او سی اور تمام وفاقی یونٹس کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ویکسی نیشن مہم اور ضروری این پی آئیز کے نفاذ کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں