ٹی 20 ورلڈکپ، نیدر لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست

ٹی 20 ورلڈکپ، نیدر لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے روز کا پہلا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز بنائے۔

آئر لینڈ نے ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کرلیا۔ آئر لینڈ کی جانب سے بلے باز ڈیلینے 44 اور پال اسڑلنگ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے سیلر، گلوور اور کلاسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 106 رن بنائے ۔اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر نیدر لینڈز کا آخری کھلاڑی بھی آؤٹ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹرک

نیدر لینڈز کی جانب سے آغاز اچھا نہ ہو سکا۔ پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر اوپنر بین کوپر رن آؤٹ ہو گئے اور چوتھے اوور کی چوتھی گیند  پر ٹاپ آرڈر بیسدی لیڈے صرف 7 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔

مڈل آرڈر کولن ایکریمن  کی مزاحمت بھی 11 رنز سے آگے نہ جا سکی۔ ان کے بعد جیسے وکٹوں کا ڈھیر لگ گیا۔ کولن نویں اوور کی دوسری گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے تھے اور اس کے فوری بعد اوور کی تیسری گیند پر ریان، چوتھی گیند پر اسکاٹ ایڈورڈز اور پانچویں گیند پر رائیلوف چلتے بنے۔

اوپنر میکس او ڈووڈ نے سب سے زیادہ  رنز بنائے انہوں نے 47 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ پیٹر سیلار 11 جبکہ برینڈن گلوور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آئر لینڈ کی جانب سے کرٹس کیمفر نے 4، مارک اڈائر نے 3 اور جوش لیٹل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں