سیاست کرکٹ سے جتنی دور رہے اچھا ہے، رمیز راجہ

Rameez Raja

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیاست کرکٹ سے جتنی دور رہے اتنا اچھا ہے اور ہم بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں پہلی بار گیا اور اجلاس میں آئندہ ایونٹس پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں پاکستان کو ایک 50 اوورز کے ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ کو منظم انداز میں کرائیں گے اور اے سی سی کا مقصد ایشین بلاک کے مسائل کے لیے آواز اٹھانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹرک

رمیز راجہ نے کہا کہ اے سی سی کا بہت اچھا بانڈنگ سیشن تھا جہاں میری سورو گنگولی سے ملاقات ہوئی میرا سورو گنگولی کے ساتھ کمفرٹ لیول ہے اور ملاقاتوں میں اچھی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کرکٹ سے جتنی دور رہے اتنا ہی اچھا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا میچ آ رہا ہے اور سب اس کے پیچھے کھڑے رہیں۔ انشاءاللہ ہم بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔


متعلقہ خبریں