پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرائیوں میں ازخود اضافہ


اسلام آباد میں پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد  پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرائیوں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 15 سے بڑھا کر 20 روپے کردیا گیا ہے جب کہ اندرون شہر چلنے والی لوکل گاڑیوں کا کرایہ 40 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پیرودھائی سے روات تک کا کرایہ 90 روپے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تاحال نیا کرایہ نامہ جاری نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں