راولپنڈی: پاکستان آرمی کی جانب سے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چولستان میں رواں سال تقریباً 12 ہزار افراد کو مفت طبی سہولیات مہیاکی جا چکی ہیں اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاک آرمی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال چنن پیر، کھتری بنگلہ، دین گڑھ میں میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جبکہ چاہ ناگراں، چاہ ملکانہ، کالاپہاڑ، احمد پور ایسٹ، منچن آباد، چشتیاں میں بھی میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر طاقتور شخص کا احتساب ہونا چاہیے، فروغ نسیم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹیمیں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے سرگرم ہیں۔ تحصیل اسپتال فورٹ عباس میں فری میڈیکل کیمپ 12 سے 17 اکتوبر تک جاری ہے جبکہ 15 اکتوبر 2021 کو کورکمانڈر بہاولپور نے آئی کیمپ کا دورہ کیا۔
کورکمانڈر بہاولپور نے کیمپوں میں دی گئی سہولتوں کاجائزہ لیا اور کورکمانڈر نے ہدایت کی کہ زیادہ تر مریضوں کو طبی سہولتیں دی جائیں۔