فضل محمود اور عبدالقادر بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل


پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم میں اضافہ کر  دیا گیا،فاسٹ بالر فضل محمود اورلیگ اسپنر عبدالقادر کا نام بھی شامل کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں  ان کے نام ہال آف فیم میں شامل کیے،تیسری شخصیت کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، ‏جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا ‏تھا۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے پاکستان کرکٹ کی شہرہ آفاق شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےانہیںخراج ‏تحسین پیش کرنے کے لیےمتفقہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کے آغاز کی منظوری دی تھی۔

ہر سال  تین شخصیات پی سی بی ہال آف فیم میں ‏شامل کی جاتی ہیں،ان شخصیات کا انتخاب ایک آزاد پینل کرتا ہے۔

‏ پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی نئی شخصیات کا اعلان ہر سال اکتوبر کی 16 تاریخ کرے گا، یہ وہی دن ہے جب پاکستان نے سن 1952 میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا ‏تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ سے کم از کم پانچ سال قبل ریٹائر ہونے والے کھلاڑی ہی پی سی بی ہال آف فیم ‏میں شمولیت کے اہل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں